ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انڈر 19 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش پر قسمت مہربان ہو گئی، بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ چیمپیئن بن گیا

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن (این این آئی) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جنوبی افریقا کے شہر پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دفاعی چمپئن بھارت کی ٹیم بنگلادیشی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکی اور پہلے کھیلتے ہوئے 48 ویں اوور میں 177 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارتی کی جانب سے جیسوال 88 اور تلک ورما 38 رنز بناکر نمایاں رہے، بنگلادیش کے ایویشیک داس نے 3، تنظیم حسن اور شریف السلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔178 رنز کے تعاقب میں بنگلادیشی بلے بازوں نے اننگز کا آغاز محتاط انداز سے کیا اور پہلی وکٹ پر 50 رنز کی شراکت قائم کی تاہم وقفے وقفے سے بنگلادیش کی وکٹیں گرتی رہیں۔بنگلادیشی بلے باز پرویز حسین اور کپتان اکبر علی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔بنگال ٹائیگرز کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد میچ بارش کے باعث روکا گیا جس کے بعد ڈک اینڈ لوئس سسٹم کے تحت بنگلا الیون کو ڈک ورتھ اینڈ لوئیس سسٹم کے تحت جیت کے لیے 4 اوور میں ایک رنز درکار تھا جو کہ 43 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔یوں بنگلادیش نے دفاعی چمپئن بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی اور پہلی بار انڈر 19 ورلڈکپ کا چمپئن بن گیا۔ بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین 47 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان اکبر علی 43 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔بھارت کی جانب سے روی بھشنوئی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بنگلادیشی کپتان اکبر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…