منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والیٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے،34 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم

کراچی میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کے روشن ماہانامہ ایونٹ کے افتتاحی میچ کے ریفری جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور سید امتیاز اقبال فورتھ امپائر ہوں گے۔رچرڈ ایلنگ ورتھ سمیت 3 غیر ملکی امپائرز 4 مختلف شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول 34 روزہ ایونٹ میں امپائرنگ کریں گے۔ سری لنکا کے رینمور مارٹینیز ایونٹ کے تیسرے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ابتدائی طور پر 9 میچوں کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے امپائرنگ پینل کا حصہ بننے والے مائیکل گف 6 مارچ کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز جیتنے والے علیم ڈار بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ ہوں گے، وہ بین الاقوامی کرکٹ کی مصروفیت کے باعث گذشتہ ایڈیشن میں شرکت نہیں کرسکے تھے،علیم ڈار 10، 11 اور 15 مارچ کو شیڈول میچوں میں امپائرنگ کریں گے۔15 امپائرز پر مشتمل فہرست میں 5 نئے چہرے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔ اسلم بڑیچ، ماجد حسین، ناصر حسین، ثاقب خان اور سید امتیاز اقبال ٹورنامنٹ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ابتدائی طور پر لیگ کے 30 میچوں کے لیے اعلان کردہ آن فیلڈز امپائرز میں علیم ڈار، احسن رضا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گف، رینمور مارٹینیز ، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اورطارق رشید کے نام شامل ہیں،ایونٹ کے دوران روشن ماہانامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیزالرحمٰن میچ ریفریز ہوں گے۔کوالیفائر، 2 ایلیمنٹرز اور ایونٹ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔‎

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…