بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچنے والی بھارتی کبڈی ٹیم کا مودی حکومت کو زور دار طمانچہ ،آئینہ دکھا دیا، بھارت تلملا اٹھا،اپنی ہی ٹیم کیخلاف سخت ترین ایکشن

datetime 9  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بغیر اجازت پاکستان کیوں گئے؟ بھارت نے پاکستان جانے والی بھارتی کبڈی ٹیم کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ،تفصیلات کےمطابق ایمیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیاکے ایڈمنسٹریٹر ریٹائرڈ جسٹس ایس پی گرگ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کبڈی ٹیم نے پاکستان جانے کے لئے حکومت سے کسی قسم کی اجازت طلب نہیں کی ۔

اس کے باوجود کبڈی ٹیم کے نام پر 57افراد گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کیسے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے والے ان افراد میں کبڈی کے ساتھ تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد صرف 18ہے جب کہ یہ بھی ایک معمہ ہے کہ 57افراد پاکستان پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہرپریت نے اپنے طور پر نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا جہاں سے 60افراد کو کبڈی ٹیم کے نام پر ویزہ جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی فیڈریشن بھارتی وزارت داخلہ اور خارجہ سے رابطہ کر رہی ہے جب کہ اٹاری بارڈر پر امیگریشن حکام کی بازپرس بھی کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب پاکستان پہنچنے والی کبڈی ٹیم کے کوچ ہرپریت سنگھ نے کہا کہ کبڈی ٹیم دنیا بھر میں جہاں بھی جاتی ہے وہ بھارتی حکومت سے اجازت نہیں لیتی تاہم اس مرتبہ چونکہ پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں اس لئے ان کو حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت تھی تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔علاوہ ازیں کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر سابق وزیر کھیل ملوکہ نے کہا کہ کبڈی ٹیم کے کوچ ہرپریت سنگھ نےانہیں بتایاتھا کہ وہ ماضی میں بھی حکومت سے اجازت طلب نہیں کرتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…