انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

9  فروری‬‮  2020

بینونی، لاہور (آن لائن)روحیل نذیر کی زیرقیادت پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نیآئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ گروپ مرحلے میں بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان کی ٹیم تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائی۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ کردیا گیا۔گروپ مرحلے میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 5 اورنیوزی لینڈ کے3تھی۔ ایونٹ کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ اور زمباوے کو شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم کو شکست دینے والی قومی انڈر 19 ٹیم کو سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث5میچوں کی3اننگز میں 131 رنز بناکر پاکستان کے سب سے بہترین بلے باز اور محمد عباس آفریدی 5 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کرکے سب سے بہترین باؤلر رہے۔قومی انڈر 19 اسکواڈ اتوار کی صبح 2 مختلف پروازوں کے ذریعے جوہانسبرگ سے وطن واپسی کے لیے اڑان بھرے گا۔اسکواڈ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بذریعہ دبئی پاکستان پہنچے گا۔اسکواڈ میں شامل لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے جوہانسبرگ سے اڑان بھریں گے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی اتوار کی دوپہر 1:30 بجے جوہانسبرگ سے پشاورکے لیے روانہ ہوں گے۔وطن واپسی پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد اور کپتان روحیل نذیر 10 فروری بروز پیر کی سہ پہر 3:30بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کی دوسری منزل پر پریس کانفرس میں شرکت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…