ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خوش آمدید! بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان کبڈی فیڈریشن اور حکومت پنجاب کے تعاون سے منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ 2020 میں شرکت کے لیے بھارت اور دیگرتین ممالک کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں جن کا سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا ،بھارتی ٹیم بھی واہگہ بارڈر کے

راستے پاکستان پہنچی ہے جب کہ دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی ہفتے کو لاہور پہنچیں گی۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020 میں حصہ لینے والی غیرملکی ٹیموں کو بہترین سہولتیں دیں گے، کبڈی شائقین کو شاندار کبڈی دیکھنے کو ملے گی جنہیں وہ مدتوں یاد رکھیں گے، دنیا بھر کی 10 بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی اور پرزور مقابلے ہوں گے، پنجاب کے کھیل کبڈی کو فروغ دینے میں کبڈی ورلڈ کپ سنگ میل ثابت ہوگا، کبڈی ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے 14 مقابلے پنجاب سٹیڈیم ،لاہور، 8 مقابلے اقبال سٹیڈیم ،فیصل آباد جب کہ 2 مقابلے ظہور الہی سٹیڈیم ،گجرات میں ہوں گے، کبڈی ورلڈ کپ 9 سے 16 فروری تک منعقد ہوگا، 9 فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…