بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست، شعیب اختر نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر پی سی بی پر برس پڑے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں انڈ ر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

شعیب اختر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کے لیے سب سے ضروری ہوتا ہے کہ اْن کا کوچ بہترین ہو جیسا بھارت کی انڈر 19 ٹیم کا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ یہاں میں، یونس خان اور محمد یوسف پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیے اپنی خدمات دینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں لیکن پی سی بی کی جانب سے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں ہو رہی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ’یونس خان پی سی بی کے پاس نوکری مانگنے گئے تو وہ یونس خان سے بحث کرنے لگ گئے کہ آپ 15 لاکھ نہیں بلکہ 13 لاکھ لے لو جس پر یونس خان نے اْن کو کہا کہ یہ آپ ہی رکھ لو۔شعیب اختر نے کہا کہ ’پی سی بی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں و کرکٹ اسٹارز کے ساتھ ایسا سلوک کر رہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اگر میں، محمد یوسف اور یونس خان اِن لڑکوں کی کوچنگ کرتے تو میں دیکھتا کہ کون ایسے ہار کے آتا، کس کی پرفارمنس بْری ہوتی، میں دیکھتا کہ یوسف کیسے رنز نہیں کرواتا اور میں دیکھتا کہ یونس کے ہوتے ہوئے لڑکے کیسے پرفارم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ’بڑے کاموں کے لیے بڑے بندے کی ضرورت ہوتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ میں یہ اِس لیے نہیں کہہ رہا کہ مجھے نوکری چاہیے بلکہ ٹیم کی خراب صورتحال کو محسوس کر رہا ہوں اور پی سی بی کو بھی اِس کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔اْنہوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نادان لگ رہی تھی، بھارت کی ٹیم کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے یہ بھارت کی سینئر ٹیم ہو،

اِس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اْن کا پانچ سال سے ایک ہی کوچ ہے اور وہ ہے راہول ڈریوڈ۔اْنہوں نے کہا کہ اب تو راہول ڈریوڈ کو بھارت کی ساری کرکٹ اکیڈمیوں کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں اور اس نے اپنے لڑکوں سے کہا ہے جو اِس بار ورلڈ کپ کھیلے گا وہ اگلے ورلڈ کپ میں نہیں کھیلے گا۔شعیب اختر نے کہا کہ ایک ہماری پی سی بی ہے کہ بار بار اْن ہی لڑکوں کو ورلڈ کپ کھلاتی ہے، ہمارے کوچز کو کوئی نہیں جانتا جب ہی ہماری کرکٹ ٹیم کا حال یہ ہے۔اْنہوں نے مزید تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ

پی سی بی اچھے لوگ لانے میں کامیاب ہو اور اگر اچھے لوگ نہیں لاؤ گے تو حالات ا?پ کے سامنے ہیں اور یہی رہیں گے۔شعیب اختر نے اپنی ویڈیو کے آخر میں بھارتی کھلاڑی جیسوال کی تعریف کی، پاکستانی کھلاڑی حیدر علی کے لیے کہا کہ آپ نے بہت اچھا کھیلا، روہیل کو کہا کہ آپ نے اْس طرح سے نہیں کھیلا جیسا کھیلنا چاہیے تھا اور حارث کیلئے کہا کہ آپ نے بھی اچھا کھیلا تاہم آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ صرف ایک کیچ نے پورے میچ کو پلٹ دیا۔اْنہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو جیسوال سے سیکھنے کی ضرورت ہے وہ پیسے کے پیچھے نہیں بھاگ رہابلکہ پیسہ اْس کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے اپنی ویڈیو میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے مبارکباد بھی دی اور ساتھ ہی بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوششوں کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…