سرفراز کو ون ڈے کی قیادت سے بھی ہٹانے کی تیاری کرلی گئی، کپتانی کا تاج کس کے سر سجے گا، نیا نام سامنے آ گیا

7  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد اب سرفراز احمد کو ون ڈے انٹرنیشنل کی قیادت سے بھی سبکدوش کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد

اب سرفراز احمد کو ون ڈے انٹرنیشنل کی قیادت سے بھی سبکدوش کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے بھی کپتانی کا تاج بابراعظم کے سر پر سجانے کی تیاری ہورہی ہے۔آئندہ ماہ 3 اپریل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے بعد پاکستانی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف واحد ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے گی۔سرفراز احمد نے 2017 سے 2019 تک پاکستان کے لیے 35 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کپتانی کی۔اس دوران قومی ٹیم نے 21 میچز جیتے جبکہ 13میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم 2017 میں ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی جیت چکی ہے۔32 سالہ سرفراز احمد 116 ون ڈے انٹر نیشنل میں 33 اعشاریہ 85 کی اوسط سے مجموعی طور پر 2302 رنز بناچکے ہیں، جس میں 2 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں، اْن کا بہترین انفرادی اسکور 105رنز ہے۔سرفراز احمد نے بحیثیت وکٹ کیپر 140 شکار کیے جن میں 116 کیچز اور 24 اسٹمپز شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…