اسلام آباد (این این آئی)بنگلہ دیشی ٹیم نے کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک پہن کر سفر کیا۔ تفصیلات کیمطابق پاکستان اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے مابین پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گااس سلسلے میں بنگلہ دیشی ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے ۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑیو ں اور آفیشل نے کرونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک پہن کر سفر کیا اور پاکستان پہنچنے پر کھلاڑیوں نے ماسک اتارا ۔دریں اثنا بنگلا دیشی ٹیم کا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ بدھ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے بنگلا دیشی ٹیم قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 614کے ذریعے اسلام آباد پہنچی ۔ اسلام آباد کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی قیادت مومن الحق کررہے تھے ۔بعد ازاں بنگلہ دیشی ٹیم ائیر پورٹ انتہائی سخت سکیورٹی ہوٹل پہنچی ۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا پہلا میچ 7 فروری سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔علاوہ ازیں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کیلئے اسلام آباد کے ہوٹل میں 54 کمرے بک کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سات فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا اور اس سلسلے میں بنگلہ دیشی اسلام آباد پہنچ چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کیلئے اسلام آباد کے ہوٹل میں 54 کمرے بک کئے گئے۔