جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع  ہوگئی، ٹکٹ کی قیمت اتنی رکھ دی گئی کہ کوئی بھی آسانی کیساتھ خرید لے

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی پی سی بی حکام کے مطابق شائقین کرکٹ 7 سے 11 فروری تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کیلے ٹکٹیں ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹر سے خرید سکتے ہیں ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ایکسپریس سنٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت منگل کی دوپہر 2 بجے سے شروع ہوئی اور (آج)5 فروری کو عام تعطیل کے باوجود ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں حاصل کی

جاسکتی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی سہولت اور دلچسپی کے پیش نظر ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے ہیں۔سات تا گیارہ فروری تک راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کیلئے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوڑرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے، میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوڑرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔سیریز میں شامل واحد ایک روزہ اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…