ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی سٹار کرکٹر عمر اکمل کے گرد ایک مرتبہ پھر گھیرا تنگ ہو گیا، ڈومیسٹک کرکٹ پر پابندی، پی ایس ایل سیزن بھی کھٹائی میں پڑ گیا

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستانی سٹار کرکٹرعمر اکمل کے گرد ایک مرتبہ پھر گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔لاہور میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران عمر اکمل اور غیر ملکی فٹنس کوچ کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے خلا ف پاکستا ن کرکٹ بورڈ میں شکایت درج کروا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کا لاہور میں فٹنس ٹیسٹ ہو رہا تھا

جس میں جب کوچ کی جانب سے قمیض اتار کر عمر اکمل کو اپنی جسمانی چربی دکھانے کا کہا گیا تو اس پر عمر اکمل کی جانب سے بد تمیزی کی گئی اور کہا گیا کہ ”کہاں ہے چربی؟”۔عمراکمل کی اس بدتمیزی کے بعد ان کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ میں شکایت درج کروا دی گئی ہے جس کے بعد امیدکی جا رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آنے والے ڈومیسٹک سیزن میں کھیلنے پرعمر اکمل پر پابندی لگا د ی جائے گی۔ممکن ہے کہ عمر اکمل پر آنے والے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 میں بھی شرکت کرنا مشکل ہو جائے۔واضح رہے کہ عمر اکمل اس وقت قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں اور اپنی جگہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔دوسری جانب ان کے مزاج میں گرمی نے ہمیشہ ان کے لئے مشکلات کھڑی کی ہیں۔گرم مزاجی کی وجہ سے وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کیریئر بھی بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔اسی کے ساتھ ان کو درپیش آنے والا ایک اور مسئلہ ان کی فٹنس بھی رہی ہے۔کزشتہ کچھ وقت سے ان کی جسامت اور موٹاپے کو لے کر ان پر تنقید کی جا تی رہی ہے جس کے بعد دیکھنے میں آیا تھا کہ عمر اکمل نے اپنی فٹنس بہتر بنانے کے لئے محنت کی ہے۔لیکن اب ایسا واقع سامنے آیا ہے جو کہ ان کی ساری محنت پر پانی پھیر سکتا ہے۔عمر اکمل کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کے دوران غیر ملکی فٹنس کوچ سے بدتمیزی کی گئی ہے جس کی شکایت پاکستان کرکٹ بورڈ میں جمع کروا دی گئی ہے اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ شاید پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمر اکمل پر ڈومیسٹک کرکٹ کے اگلے سیزن پر پابندی لگا دی جائے گی جس کی وجہ سے ان کا آنے والا پی ایس ایل کا سیزن بھی مشکلا ت کا شکار ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…