اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی ٹیسٹ:بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم  کب پاکستان پہنچے گی؟جانئے

datetime 2  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پانچ فروری اسلام آباد پہنچے گی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ سات فروری سے شروع ہوگا جوگیارہ فروری تک جاری رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اسٹیڈیم لانے کیلئے  4 جنرل اسٹینڈز مختص کرنے کر نے کا منصوبہ تیار کرلیا ذرائع کے مطابق شائقین کا داخلہ مفت ہوگا

اور مفت داخلے کی اجازت صرف شناختی کارڈ کے حامل افراد کو ہوگی۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے اظہرعلی کی قیادت میں 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، مہمان ٹیم 5 فروری کو پاکستان پہنچے گی۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی تھی جس میں پاکستان نے 0-2 سے برتری حاصل کی تھی، جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم سیریز کے دوسرے مرحلے میں اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی جس میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائیگا۔پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر بنگلہ دیش کی ٹیم اپریل میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کریگی جہاں سیریز کا واحد ون ڈے میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا اس کے بعد 5 سے 9 اپریل تک سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم چیئرمین پی سی بی اور دیگر حکام کی جانب سے بی سی بی سے مذاکرات کرکے انہیں راضی کرلیا تھا اور پاکستان سپر لیگ کے باعث سیریز کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…