منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان افغانستان کو ہرا کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، روایتی حریف بھارت سے جوڑ پڑ گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔گرین شرٹس کا فائنل فور میں روایتی حریف بھارت کیساتھ ہوگا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کیساتھ ٹکرائے گی۔تفصیلات کے مطابق افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ اننگز کا آغاز ابراہیم زردان اور فرحان ذخیل (کپتان)نے کیا، دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے سکور آگے بڑھایا،

ابراہیم زردان 7 ویں اوورز میں 19 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، طاہر حسین نے وکٹ حاصل کی۔ون ڈان بیٹسمین عمران 9 گیندوں پر چار رنز بنا کر محمد عامر خان کا شکار بن گئے، دیگر بیٹسمینوں میں کوئی بھی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا، کپتان فرحان ذخیل 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔میچ کی ایک اور خاص بات جب 34 ویں اوورز میں قومی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کھیلنے والے بیٹسمین محمد ہریرہ نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کر ڈالا۔افغانستان کی ٹیم میں کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچری یا سینچری سکور نہیں کر سکا اور پوری ٹیم پاکستانی شاہینوں کی بالنگ کی سامنے ڈھیر ہو گئی۔ محمد عامر خان نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہد منیر نے دو شکار کئے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز حیدر علی اور محمد ہریرہ نے کیا، اننگز کے دوران دونوں بیٹسمینوں نے زبردست انداز میں آغاز فراہم کیا اور اس دوران وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔پاکستان کو پہلا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، بیٹسمین 34 گیندوں پر 28 رنز بنا کر رن آ ؤٹ ہو گئے، ون ڈان آنے والے کپتان روحیل نذیر نے محمد ہریرہ کیساتھ سکور کو آگے بڑھایا، پر اعتماد اننگز کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بانڈریز لگائیں۔تاہم کپتان روحیل نذیر کی اننگز کا اختتام 35 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ہوا، نور احمد نے وکٹ حاصل کی، فہد منیر بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 18 گیندوں پر صرف دو رنز بنا کر چلتے بنے۔

اوپنر بیٹسمین محمد ہریرہ 27.4 اوورز میں 76 گیندوں پر64 رنز بنا کر پویلین لوٹے، انہوں نے 8 چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا بھی لگایا۔قاسم اکرم اور محمد حارث کی ذمہ داری بیٹنگ کی اور نصف سنچری سے زائد رنز کی شراکت بنائی، دونوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے نتیجے میں قومی نے ہدف 42 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ قاسم نے 26 جبکہ حارث نے 28 کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی۔  پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بنگلہ دیش کے میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دو مرتبہ کی چمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیش کے ساتھ آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ فائنل میں جانے والی دو ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 09فروری کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…