لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی انتظامی غلطی کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کی جولائی اور اگست کی دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں۔ اس پر بورڈنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے معذرت کی ہے۔جن انٹر نیشنل اور قومی کرکٹرز کو انتظامی غلطی کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی
ان میں ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 30 جون تک جاری کئے تھے تاہم پی سی بی نے وعدہ کیا ہے کہ اگلے ماہ کی تنخواہ کے ساتھ مذکورہ دو ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ بھی ادا کردی جائے گی، پی سی بی نے بارہ ماہ کا بجٹ تیار کیا ہوا ہے،کرکٹ بورڈ کسی مالی بحران کا شکار نہیں ہے۔ اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کی سر براہی میں کام کرنے والا ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ اس بد انتظامی کا ذمے دار ہے جس نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے وقت غلط تاریخ لکھی جس کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔