جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شاداب خان کو پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی سونپ دی گئی

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کامیاب ترین اور دو دفعہ کی فاتح اسلام آباد یونائٹیڈ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں انکی ٹیم کی قیادت  شاداب خان کریں گے۔شاداب خان پی ایس ایل 2 میں ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوئے تھے،

اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ یہ ان کا چوتھا سال ہو گا، اسلام آباد یونائٹیڈ کیلئے کھیلتے ہوئے انھوں 32 میچز میں 29 وکٹیں حاصل کیں۔ پی ایس ایل فور میں کپتاں محمد سمیع کی غیر موجودگی میں شاداب خان نے 3 میچز اسلام آباد یونائٹیڈ کی قیادت کر چکے ہیں شاداب خان کی قیادت میں دو میچز میں فتح بھی حاصل ہوئی تھی۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے مالک علی نقوی نے کہاکہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے جو کرکٹر بھی اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ رہے وہ بعد میں پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائند گی کا اعزاز بھی حاصل کرے۔ ہمیں فخر ہے کہ شاداب خان مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں۔انھوں نے کہا کہ پچھلے جس طرح شاداب خا ن نے کپتانی کی تھی اس سے ہمیں اندازہ ہو گیا تھا کہ مستقبل میں ہماری ٹیم کو نمائندگی شاداب خان ہی کریں گے،ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے۔اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ علی بھائی اور اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی انتظامیہ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں ان کی امیدوں پر پورا اتروں۔میں چار سال سے اس فرنچائز کے ساتھ منسلک ہوں اور مجھے بھی یقین ہے کہ اپنی فرنچائز کی سوچ کو لے کر نہ صرف اپنی ٹیم کی قیادت کروں گا بلکہ ٹیم آگے لے کر جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…