لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس کیساتھ ہی وہ ایک شاندار ریکارڈ بنانے کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی
اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔شعیب ملک نے اس میچ میں ناقابل شکست 58 رنز بنائے اور اس کیساتھ ہی وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں 17 بار ناٹ آؤٹ رہنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں ’چیز‘ پسند ہے اور ایسا کہنا غلط بھی نہیں مگر وہ شعیب ملک سے پیچھے ہیں جو ہدف کے تعاقب میں 15 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں جبکہ مہندرا سنگھ دھونی بھی اتنی مرتبہ ہی ہدف کے تعاقب میں ناٹ آؤٹ رہے۔