ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بنگلادیش کرکٹ بورڈکے صدر کابھی پاکستان آکر میچ دیکھنے کا اعلان

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ( آن لائن )دورہ پاکستان میں بنگلا دیش کا اپنا سکیورٹی وفد بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوگا۔بنگلا دیشی بورڈ اپنے کرکٹر کا حوصلہ بڑھانے میں مصروف ہے، بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے تربیتی کیمپ کے پہلے روز کرکٹرز سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ بنگلا دیشی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار اور ڈی جی ایف آئی بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔نظم الحسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے،انہوں نے اپنے تمام

تر سکیورٹی پلان سے ہمیں آگاہ بھی کیا ہے تاہم اس کے باوجود ہمارا اپنا سکیورٹی وفد بھی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے موجود ہوگا، نظم الحسن نے بتایا کہ میں خود بھی پاکستان میں کھلاڑیوں کو جوائن کر لوں گا، پوری امید ہے کہ کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگہ دیش کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 24 سے27 جنوری تک قذافی سٹیڈیم،لاہور میں کھیلی جائے گی، سیریز کے لیے دونوں ٹیموں کی جانب سے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان کیا جاچکا ہے-‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…