اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے پہلا میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا، محمد وسیم کی تباہ کن باؤلنگ

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوچیفسٹروم (این این آئی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی، سکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستانی ٹیم نے 76 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پور ا کرلیا،

پانچ وکٹیں لینے والے محمد وسیم مین آف دی میچ قرار پائے،پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔ ہفتہ کو نارتھ ویسٹ یونیورسٹی، پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں آئرلینڈ انڈر 19 کے کپتان اینگس گائے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا،سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم محمد وسیم، طاہر حسین اور عباس آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث 23.5 اوورز میں 75 رنز پھر دھیر ہوگئی،سکاٹ لینڈ کے دونوں اوپنر پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، دونوں کو طاہر حسین نے کلین بولڈ کیا، عزیر شاہ 20 اور ٹومیس میک انتوش 17 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا، محمد وسیم نے 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، طاہر حسین نے تین اور عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان انڈر 19 نے ہدف 11.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عرفان خان نے 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان روحیل نذیر 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد وسیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…