کرکٹ کے پروفیسر کا ہر طرح کی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان، کب سے کرکٹ کی دنیا چھوڑ رہے ہیں؟

17  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹر محمد حفیظ نے ورلڈ ٹونٹی کے بعد ہر طرح کی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی میرے لئے سر پرائز نہیں،میں ٹیم کو مس کررہاتھا واپسی پر خوشی ہوئی ہے،بولنگ کو کی کمی محسوس کروں گا لیکن بولنگ ایکشن کلیئر کرنے کیلئے ٹیسٹ کے لئے تیار ہوں۔ میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 17سالہ سے بطور بیٹسمین کھیلا ہوں

اور بولنگ کی اضافی صلاحیت ٹیم کے کام آتی رہی ہے،کوشش ہوگی کہ بطور بولر بھی ایکشن میں نظر آؤں۔ا نہوں نے کہا کہ میرا پلان ہے کہ فٹنس اور فارم کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلوں اور ٹیم کی جیت میں کردار ادا کروں، اس کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ  میں کبھی مایوس نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ پر امید رہتا ہوں اور مثبت سوچتا ہوں،مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم میں آیا ہوں،میری کوشش ہوگی کہ میرے اوپر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پرپورا اتروں،قومی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کواپنے تجربے سے آگاہ کروں گا کہ کس طرح مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عالمی کرکٹ واپس لانے پر پی سی بی کو مبارکباد دیتا ہوں، ٹی ٹونٹی میں ہماری کارکردگی بہت بہتر ہے ہم نے اس سفر کو جاری رکھنا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اپنے لوگوں کے ساتھ کھیلنا بڑا اعزاز کی بات ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہے، امید ہے لانگ ٹرم کپتانی کریں گے، جیت کسی بھی کھلاڑی اور کپتان کو اعتما د دیتی ہے، کپتان مشورہ مانگے گا تو دوں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…