اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بابراعظم دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) بابراعظم کو دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کرلیا گیا ہے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز اس سے قبل 2017 میں بھی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا حصہ رہ چکے ہیں۔بدھ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں موجود دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما(بھارت)، شائے ہوپ (ویسٹ انڈیز)، ویرات کوہلی، کپتان (بھارت)، کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)،

بین اسٹوکس (انگلینڈ)، جوز بٹلر، وکٹ کیپر (انگلینڈ)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ)، محمد شامی (بھارت) اور کلدیپ یادیو (بھارت) کے نام شامل ہیں۔کلینڈر ائیر 2019 میں بابراعظم نے 20ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 60.66کی اوسط اور92.30 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1092 رنز اسکور کیے۔ اس دوران انہوں نے 3 سنچریاں اور 6نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سال 2019 میں بابراعظم نے اپنی پہلی سنچری ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف اسکور کی(115رنز)، انہوں نے دوسری سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی (101رنز ناٹ آؤٹ) جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف 115 رنز کی اننگز بابراعظم کی کلینڈر ائیر میں تیسری سنچری تھی۔آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے اعزاز کا آغاز 2004 میں شروع کیا تھا جہاں اب تک مختلف ادوار میں 8 پاکستانی کرکٹرز یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ 2005 میں انضمام الحق اور رانا نوید الحسن، عمر گل 2009 اور 2011،2012 میں شاہد آفریدی اور سعید اجمل، 2013 میں سعید اجمل، 2014 میں محمد حفیظ جبکہ 2017 میں بابراعظم اور حسن علی آئی سی سی ایک روزہ ٹیم آف دی ائیر کا حصہ رہ چکے ہیں۔2019 میں پہلی بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے بابراعظم،474 رنزبناکر، میگاایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ بابراعظم،آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور جیوری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے 2019 میں ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں بھرپور اسپورٹ کیا۔پچیس سالہ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ان اعزازات سے کھلاڑیوں کو میدان میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا حوصلہ ملتا ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ آئندہ سال آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں کئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔اس موقع پر بابراعظم نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر 2019 میں جگہ بنانے پر ندا ڈار کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ندا ڈار باصلاحیت خاتون کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت بھی رکھتی ہیں۔ بابراعظم نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کو پذیرائی مل رہی ہے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ وہ بابراعظم اور ندا ڈار دونوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کرکٹرز نہ صرف قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں بلکہ یہ آئندہ نسلوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔وسیم خان نے کہا کہ قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے سلسلے میں جنوبی افریقہ میں موجود ہے، انہیں امید ہے کہ بابراعظم کا یہ اعزاز نوجوان کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔بابراعظم آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ2010 اور 2012 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ قومی انڈر 19 ٹیم 2010 میں منعقدہ ایونٹ کی رنرزاپ اور 2012 میں ہونے والے ورلڈکپ میں آٹھویں پوزیشن پررہی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…