ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرکٹر وہاب ریاض کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو گئی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی 

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بہن کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔گزشتہ دِنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بہن کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، اِن ویڈیوز میں وہاب ریاض کی بھی دو ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں

جس میں وہ ڈانس کر رہے ہیں۔وہاب ریاض کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو اْن کی بہن کی مہندی کی تقریب کی ہے جس میں وہ مشہور بھارتی گانے ’ کھئی کے پان بنارس والا‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔ دوسری ویڈیو میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ بڑے پْر جوش انداز میں اْستاد نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے ’کیسا یہ پیار ہے اللّہ اللّہ‘ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بہن کی شادی کی تقریبات گزشتہ دِنوں ہی اختتام پذیر ہوئی ہیں۔اْن کی بہن کی شادی کی تقریب میں بہت سے قومی کرکٹرز نے شرکت کی جن میں شاہین شاہ آفریدی، کامران اکمل، مصباح الحق، وقار یونس، امام الحق، بابر اعظم اور دیگر کرکٹرز شامل ہیں۔وہاب ریاض کی بہن کی شادی کی تقریب میں قومی کرکٹر سلمان بٹ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…