اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لئے ٹکٹوں کے نرخ کتنے رکھے جائیں گے، حیرت انگیز فیصلہ

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کو کامیاب بنانے اور عوام کو اسٹیڈیمزمیں لانے کیلئے ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت 20جنوری سے شروع ہوگی۔

لیگ کے اگلے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سے ہو گا۔پاکستان سپر لیگ کے تمام ایڈیشنز میں ٹکٹوں کی قیمتیں نسبتاًزیادہ رکھی گئی تھیں جس کے سبب شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ نہیں کیا تھا۔ ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 8000 روپے تک مقرر کی گئی تھی جس پر شائقین نے قیمتوں کی زیادہ قرار دیتے ہوئے بورڈ سے قیمتوں کا مطالبہ کیا تھا۔سابقہ تجربات کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ٹکٹ کی قیمت کم رکھے جانے کا امکان ہے۔ بورڈ نے اس مرتبہ قیمتیں 200 روپے سے 3ہزار روپے تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈے میچز کے ٹکٹ کی قیمت 200 سے 300 روپے تک مقرر کی جائے گی جبکہ دیگر ٹکٹوں کی قیمتیں 500، ایک ہزار، 2ہزار اور تین ہزار ہوسکتی ہے۔پاکستان سپر لیگ اس مرتبہ مکمل طور پر پاکستان میں ہورہی ہے اور گزشتہ سال کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال سٹیڈیم کو بھرنا پی سی بی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…