بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی لائرز کرکٹ ٹیم نے بھارت کو ہرا کر لائرز ورلڈ کپ جیت لیا

datetime 9  جنوری‬‮  2020 |

آکلینڈ( آن لائن ) پاکستان لائرز کرکٹ ٹیم بی نے بدھ کے روز نیوزی لینڈ میں جاری ساتویں وکلاء￿ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کی لائرزکرکٹ ٹیم بی کو 24 رنز سے شکست دے کر پلیٹ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لائرز کرکٹ ٹیم بی نے اپنے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔پاکستانی بلے باز عاطف بیگ نے 49 گیندوں پر 48 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ سکور کیا جبکہ دوسرے تمام بلے بازوں

نے ڈبل ہندسے کے سکور کی مدد سے پاکستان کو ایک بڑا سکور کھڑا کرنے میں مدد دی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بائولرز محمد نجیب جمالی اور محمد علی لکھنی نے مجموعی طور پر چھ وکٹیں لے کر بھارتی لائرز کی ٹیم کو 169 رنز پرڈھیر کردیا۔حسن میرزا اورکپتان سلیمان ہوڈا نے کفایتی بائولنگ کرتے ہوئے بالترتیب دو اور ایک وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مخالف ٹیم پر پہلے اوورز میں دبائو بڑھایا۔محمد نجیب جمالی کو  میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…