ایشیا کپ پاکستان میں نہ ہو، بھارت نے کوششیں شروع کر دیں،ایشیا کپ پاکستان میں ہوا تو شرکت نہیں کریں گے، بھارت کی دھمکی

6  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں شیڈول ایشیا ء کپ کو نیوٹرل وینیو پر کرانے کی کوششیں تیزکر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظربھارت کے پاکستان میں آ کر کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ جون میں بورڈ کے اہم اجلاس میں زیر غور آئے گا۔یاد رہے اے سی سی اجلاس میں 6 ملکی ایشیا ء کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔بعد ازاں بھارت کے

سکیورٹی خدشات کے باوجود گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں بھی اس فیصلے کی توثیق کردی تھی۔واضح رہے اس سے قبل بھارت میں کرکٹ سے متعلق معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا ء کپ 2020 کا مقام بدلنے کا مطالبہ کیا تھا۔بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایشیا ء کپ پاکستان میں ہوا تو بھارت شرکت نہیں کرے گا، پاکستان ایشیا ء کپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے کہیں اور کرے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…