آسٹریلیوی سپورٹس ویب سائٹ نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم سے کوہلی کو باہر کردیا،کس پاکستان کھلاڑی نے انٹری دیدی ؟َ سب کا فیورٹ نام سامنے آگیا

31  دسمبر‬‮  2019

سڈنی( آن لائن ) آسٹریلیا کی کھیلوں کی معروف ویب سائٹ فوکس سپورٹس نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔11کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں 4آسٹریلوی ،دو کیوی ،ایک پاکستانی ،ایک برطانوی،ایک بھارتی، ایک جنوبی افریقی اور ایک افغان کھلاڑی شامل ہیں۔ٹیسٹ ٹیم میں پہلے اوپنر نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم ہیں جنہوں نے رواں سال50.08کی اوسط سے601رنز بنائے ہیں جن میں3 سنچریاں شامل ہیں،

دوسرے اوپنر بھارت کے میانک اگر وال ہیں جنہوں نے رواں سال59.04کی اوسط سے 794رنز بنائے جن میں3سنچریاں شامل تھیں ، اس ٹیم میں تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے مارنس سبسشین کو رکھا گیا ہے جنہوں نے اس سال سب سے زیادہ 1104ٹیسٹ رنز سکور کیے ہیں،انہوں نے یہ رنز 64.94کی اوسط سے بنائے ہیں جن میں تین سنچریاں بھی شامل تھیں،اس ٹیم میں چوتھا نمبر سابق آسٹریلیوی کپتان سٹیو سمتھ کا ہے جنہوں نے ایک سالہ پابندی بھگتنے کے بعد دھواں دھار طریقے سے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے 74.23کی اوسط سے965رنز سکور کیے ،انہوں نے رواں سال 3 سنچریاں بھی بنائیں،اس ٹیم میں پانچواں نمبر پاکستان کے بابراعظم کا ہے جنہوں نے اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68.44کی اوسط سے616رنز سکور کیے جن میں 3سنچریاں بھی شامل تھیں ، حیران کن طور پر بھارت کے ویرات کوہلی68کی اوسط سے612رنز بنانے کے باوجود اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے،برطانوی آ ل را?نڈر بین سٹوکس نے رواں سال45.61کی اوسط سے821رنز بنائے اور35.45کی اوسط سے22وکٹیں بھی حاصل کیں،جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 47.53کی اوسط سے713رنز بنا کر اس ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز بنے ہیں،افغان لیگ سپنر راشد خان اس سال15.76کی اوسط سے21شکار کرکے اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ20.13کی اوسط سے59وکٹیں لینے والے پیٹرک کمنز،17.81کی اوسط سے43وکٹیں لینے والے کیوی فاسٹ با?لر نیل ویگنراور 20.71کی اوسط سے42شکار کرنیوالے مچل سٹارک بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…