منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایک دفعہ میری بیٹی بھارتی سیریل دیکھتے ہوئے ہاتھ میں کیا چیز لے کر نقل کر رہی تھی ، شدید غصے میں آکر میں نے کیا کیا تھا ؟ شاہد آفریدی کا برسوں بعد حیرت انگیز انکشاف

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے بھارتی ڈراموں کی تقلید کرنے پر غصے میں آکر ٹی وی ہی توڑ دیا تھا۔حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے اپنے غصے سے متعلق سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ وہ غصے میں ایک بار ٹی وی توڑ چکے ہیں۔شاہد آفریدی نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن ان کی بیٹی ٹی وی کے سامنے کھڑی بھارتی چینل دیکھ رہی تھی اور ساتھ ہی بھارتی مذہبی رسم ’آرتی‘ اتارنے کی نقل کر رہی تھی،

انہیں اس بات پر بے حد غصہ آیا اور انہوں نے غصے میں ٹی وی کو کْہنی مار کر دیوار کے اندر ہی دھنسا دیا۔شاہد خان آفریدی نے بتایا کہ جب پاکستانی چینلز پر بھارتی ڈرامے نشر کیے جاتے تھے تو ان کی بیگم وہ ڈرامے دیکھا کرتی تھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اہلیہ بہت کم ٹی وی دیکھتی ہیں مگر کبھی کبھار بھارتی ڈرامے بھی دیکھتی تھیں، انہوں نے اپنی اہلیہ کو ہدایت کی کہ وہ چاہیں تو بھارتی ڈرامے اکیلے میں دیکھ لیا کریں مگر بچیوں کو نہ دیکھنے دیا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…