بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ فائیو کے شیڈول کے بارے میں مشاورت کو حتمی شکل دیدی افتتاحی تقریب کراچی  جبکہ فائنل کس شہر میں کھیلا جائے گا؟ تفصیلات جاری

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان جنوری کے آغاز میں ہوگا، افتتاحی تقریب کراچی اور فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا، راولپنڈی اور ملتان بھی میزبان شہروں میں شامل ہیں۔پاکستان کے سب سے کامیاب ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹ پاکستان سپر لیگ فائیو کے

شیڈول کے بارے میں مشاورت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگ بکھیرے گی۔ پی ایس ایل 5 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے فائنل سمیت 13 میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں، کراچی کو 9 میچوں کی میزبانی دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 4 میچز کرانے کی تجویز ہے۔میچز پہلی مرتبہ پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے، شیڈول کا اعلان جنوری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی مرتبہ پا کستان سپر لیگ کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔لاہور اور کراچی میں تو پہلے بھی پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہو چکا ہے جبکہ اس مرتبہ پی ایس ایل فائیو میں راولپنڈی اور ملتان میں بھی میچز کرانے کے لیے پی سی بی کو آزاد سکیورتی کنسلٹنٹس سے کلئیرنس مل چکی ہے۔ اس طرح پہلی مرتبہ لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں ایونٹ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…