بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان غیر یقینی صورتحال کا شکار، حیرت انگیز وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 28  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سکیورٹی نہیں سیاست کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیکورٹی نہیں سیاست کی وجہ سے غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے،

بنگلا دیش میں کچھ حلقے پاکستان کے دورے کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ حلقوں نے بورڈ اراکین پر دورے کی مخالفت کے لیے دباو? ڈالا اور بورڈ اراکین نے اجلاس میں پاکستان کے دورے کی کھل کر مخالفت کی جبکہ بعض کرکٹرز بھی پاکستان کے دورے کے حامی نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش بورڈ اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بنگلا دیش کا دورہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی میں جانے کی دھمکی کو بھی پریشان کن قرار نہیں دیا۔بنگلا دیش بورڈ نے فوری طور پر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے حوالے سے پی سی بی کو بتایا ہے جب کہ اس کی کوئی مضبوط وجہ نہیں بتائی گئی۔پی سی بی نے بنگلا دیش کو دو بار خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی ہے جس میں انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلا دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز جب کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا کہا ہے تاہم پی سی بی نیو ٹرل وینیو پر سیریز نہ کھیلنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…