جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت محفوظ ملک نہیں ہے، بھارت میں کسی ٹیم کو نہ بھیجا اور نہ بلایا جائے، آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں کسی ٹیم کو نہ بھیجا جائے اور نہ ہی بھارت کو کسی ایونٹ میں مدعو کیا جائے کیوں کہ وہ محفوظ ملک نہیں رہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو میں جاوید میانداد نے کہا کہ اس وقت بھارت میں جیسے حالات ہیں اس کے پیش نظر تمام پروفیشنل ٹیموں کو بھارت نہیں جانا چاہیے،

میں آئی سی سی سے بھی مطالبہ کرتا ہوں بھارت کو کسی بھی ایونٹ میں مدعو نہ کیا جائے اور تمام کرکٹ ٹیموں کو بھارت بھیجنے سے روکا جائے۔پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ کشمیر اور مسلمانوں کے لیے بھارت میں نفرت کی آگ پھیلائی ہوئی ہے، ایسے لوگوں کو پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں بلانا چاہیے جو اپنے ملک میں لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے۔سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ پاکستان نہیں بلکہ بھارت اب محفوظ ملک نہیں رہا لہذا وہاں پر کرکٹ کھلانا مناسب نہیں، بھارت اب کسی بھی قسم کی سیاحت اور کھیلوں کے لیے محفوظ ملک نہیں ہے اور اس کے مقابلے میں پاکستان اب کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے ہر طرح سے محفوظ ملک ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ پوری دنیا بھارت میں ہونے والے حالیہ واقعات پر بات کررہی ہے، یہاں تک کہ اقوام متحدہ میں بھی بھارت کی بات کی جارہی ہے اور میں تمام ممالک کو خبردار کرتا ہوں وہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کے کھلیوں کی سرگرمیاں معطل کردے کیوں کہ وہ اب محفوظ ملک نہیں رہا اور تمام ممالک کو بھارت میں ہونے والے واقعات پر ایکشن لینا چاہیے، جہاں انسانوں کو جانوروں کی طرح مارا جارہا ہے۔سابق کپتان نے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی پی ایل کا بائیکاٹ کریں یا کم از کم بھارت آنے سے پہلے سیکیورٹی گارنٹی لیں جیسے سب پاکستان کے ساتھ کرتے آرہے ہیں لیکن اب پاکستان بھارت سے زیادہ حفوظ ملک ہے جس کا ثبوت سری لنکا کا حالیہ دورہ پاکستان ہے جس میں وہ مکمل طور پر مطمئن ہوکر واپس گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…