میلبور ن (این این آئی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے امپائر علیم ڈار تنقید کی زد میں آ گئے۔میلبرن میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کے باونسر پر نیوزی لینڈ کے سینٹنر کے خلاف کیچ کی اپیل کی جسے فیلڈ امپائر نے ناٹ آوٹ قرار دیا۔آسٹریلیا نے فیلڈ امپائر فیصلے کے خلاف ریویو مانگا لیکن ٹی وی امپائر علیم ڈار نے متعدد بار ری پلے
کے بعد فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن نے علیم ڈار کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیند گلووز سے قبل آرم گارڈ کو چھوتی ہے، علیم ڈار نے زیادہ فوٹیج نہیں دیکھی۔شین وارن نے کہا کہ علیم ڈار کو مختلف زاویوں سے دیکھنا چاہیے تھا، علیم ڈار کو نظر نہیں آیا۔آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک وا نے بھی کہا کہ تھرڈ امپائر نے غلط فیصلہ دیا ہے۔ آسٹریلوی کپتان ٹم پین بھی فیلڈ امپائر کے ساتھ بحث کرتے دکھائی دیئے۔