ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مجھے مشکل صورتحال سے نکالا جائے، دنیش کنیریا نے وزیراعظم عمران خان کو مدد کی درخواست کر دی

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) سابق لیگ سپنر دنیش کنیریا نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی۔قومی ٹیم کے39سالہ سابق لیگ سپنر دنیش کنیریا کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے میرے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی جو بات کی وہ درست ہے، دنیا کو سچائی بیان کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں، مذہبی پس منظر سے قطع نظر سپورٹ کرنے والے سابق کرکٹرز، میڈیا، کرکٹ منتظمین اور عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، چند افراد کی مخالفت کے باوجود ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے مثبت انداز میں زندگی میں

آگے بڑھتا رہا۔دنیش کنیریا نے کہا کہ ان دنوں مشکلات کا شکار ہوں، پاکستان اور دنیا میں کئی افراد سے رابطہ کیا، پاکستان کے کئی کرکٹرز کے مسائل حل ہوگئے لیکن مجھے کسی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی، ایک کرکٹر کے طور پر ملک کے لیے اپنا 100فیصد دینے کی کوشش کی اور اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام لیجنڈری کرکٹرز،پاکستان اور دیگر ملکوں کے کرکٹ منتظمین سے درخواست ہے کہ مشکل صورتحال سے نکالنے میں میری مدد کریں لیکن میرے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…