اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

2019 میں قومی ٹیم نے کل 10ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے،جانتے ہیں کتنے میچز میں کامیابی حاصل کی؟انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سال 2019 پاکستانی ٹیم کے لیے انتہائی مایوس کْن رہا، مجموعی طور پر 10 میچز کھیلنے والی گرین شرٹس کو صرف ایک فتح مل سکی۔6 فروری کو سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں قومی ٹیم 27 رنز سے کامیاب ہوئی۔

جس کے بعد پورے سال فتح پاکستانی ٹیم سیرْوٹھی رہی۔سال 2019 کے بقیہ 9 میچوں میں سے قومی ٹیم کو 8 میچوں میں شکست ہوئی جب کہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔پاکستان نے اس سال 3ممالک کے خلاف سیریز کھیلیں جن میں جنوبی افریقا کے خلاف 1-2 ، سری لنکا کے خلاف 0-3 اور آسٹریلیا کے خلاف 0-2 سے ناکامی کا داغ سہنا پڑا جبکہ دورہ انگلینڈ میں میزبان کے خلاف واحد میچ میں 7 وکٹ سے شکست کی ہزیمت اْٹھانی پڑی۔ شائقین کرکٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کی سب سے حیران کْن اور پریشان کردینے والی کارکردگی سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں رہی جس میں گرین شرٹس تینوں میچوں میں ہار گئے ، حالانکہ قومی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود تھی۔یہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی کیپٹن کی حیثیت سے آخری سیریز تھی جس کے بعد انہیں کپتانی سے ہٹانے کے بعد ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا۔ دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے نئے قائد بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اتری تاہم یہاں بھی پاکستانی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-2 سے شکت ہوئی جب کہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…