منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ کی باؤلنگ پر پابندی لگا دی گئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا ایکشن ایک بار پھر غیر قانونی قرار دے دیا گیا جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے محمد حفیظ کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق 89 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سمیت 274 ٹی ٹوئنٹیز کھیلنے والے پاکستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد حفیظ اب انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ٹورنامنٹس میں بولنگ نہیں کراسکیں گے،

ای سی بی نے ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد ان کی بولنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی کا فیصلہ بولنگ ریویو گروپ کی اپیل کو سننے کے بعد کیا۔ حفیظ کے ایکشن کو اگست میں انگلینڈ میں ہونے والے وائٹلٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں مڈل سکس اور سمرسیٹ کے درمیان میچ کے بعد رپورٹ کیا گیا تھا۔کاؤنٹی سیزن میں مڈل سکس کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ لافبرو کی بائیومیکانکس لیب میں کیا گیا جس کے نتیجے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بولنگ کراتے وقت محمد حفیظ کی کہنی کا خم 15 ڈگری سے زیادہ تھا۔ای سی بی کے مطابق محمد حفیظ کو اْس وقت تک دوبارہ بولنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک ان کا بولنگ ایکشن ٹھیک نہیں ہوجاتا۔ دوسری جانب محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بولنگ ایکشن کے تجزیے کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی اور بولنگ ری ویو گروپ کی جانب سے اس بات پر اتفاق کے باوجود بھی جو نتیجہ آیا ہے وہ اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ای سی بی قوانین کے مطابق، آئی سی سی کی منظور شدہ کسی بھی لیب میں تجزیے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ اپنے بولنگ ایکشن کو دوبارہ کلیئر کرواسکیں۔خیال رہے کہ پہلی مرتبہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر 2014 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور پھر بولنگ ایکشن میں بہتری اور ٹیسٹ کے بعد انہیں اپریل 2015 میں بولنگ کی اجازت دے دی گئی۔محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن 24 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے کے بعد ان پر جولائی 2015 میں 12 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی اور پھر ایکشن میں دوبارہ سے بہتری کے بعد انہیں نومبر 2016 میں بولنگ کرانے کی اجازت دے دی گئی۔تیسری مرتبہ حفیظ کا بولنگ ایکشن اکتوبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والی ایک روزہ سیریز میں رپورٹ ہوا اور پھر نومبر 2017 میں ایک بار پھر ان کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعدبولنگ ایکشن کلیئر کروانے کے بعد  یکم مئی 2018 کو انہیں دوبارہ بولنگ کرانے کی اجازت مل گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…