نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے، بڑے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

24  دسمبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن ) سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔25سالہ بابر اعظم کراچی ٹیسٹ میں60اور100ناٹ آئوٹ  رنز کی باریاں کھیلنے کے بعد اب9ویں سے

چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں،وہ اب ٹاپ 10ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں موجود واحد بیٹسمین ہیں۔ٹاپ 20 میں موجود پاکستانی بیٹسمین اسد شفیق اس وقت 20 ویں نمبر پر موجود ہیں ،کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے ٹیسٹ کپتان اظہر علی ترقی پاکر26ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے اوپنر عابد علی 78ویں پوزیشن سے ترقی کے ساتھ62ویں نمبر پر آگئے ہیں،اوپنر شان مسعود بھی ترقی پاکر41ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ،سابق کپتان سرفراز احمد اس وقت45ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بائولر کی فہرست میں محمد عباس نے4درجے ترقی پاکر 15ویں پوزیشن سنبھال لی،نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی نے 39 ویں سنبھال لی ہے جب کہ نسیم شاہ نے کراچی ٹیسٹ میں شاندار بائونگ پرفارمنس دیکر79 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔لیگ سپنر یاسر شاہ  بائولرز کی فہرست میں22ویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ آل رائونڈرز کی فہرست میں ان کا18واں نمبر ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…