کراچی( آن لائن ) قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوران نئی تاریخ رقم کردی۔19سالہ شاہین آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77رنز کے
عوض5شکار کیے جب کہ16سالہ نسیم شاہ نے دوسری اننگز میںصرف31رنز دے کر مہمان ٹیم کے 5کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا،یہ ٹیسٹ کرکٹ کی142سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب دو ٹین ایچ بائولرز نے ایک ہی ٹیم کے لیے کسی ٹیسٹ میں 5،5وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل دو ٹین ایج بائولرز نے مختلف ٹیموں کی جانب سے ایک ہی ٹیسٹ میں 5،5وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اس وقت حاصل کیا جب 2005ء میں بنگلہ دیش کے انعام الحق جونیئر اور زمبابوے کے ایلٹن چگمبھرا نے پانچ ،پانچ شکار کیے تھے۔شاہین شاہ آفریدی اب ٹیسٹ کرکٹ میں بطور ٹین ایج بائولرزیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں گیند باز ہیں ،ان کے علاوہ عمر گل نے بھی 25شکار کررکھے تھےa جب کہ لیجنڈری فاسٹ بائولر وسیم اکرم نے بطور ٹین ایج بائولر28وکٹیں حاصل کی تھیں،بطور ٹین ایج بائولر زیاد ہ وکٹیں لینے کا اعزاز قومی ٹیم کے موجودہ بائولنگکوچ وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 55وکٹیں اپنے نام کیں تھیں۔