جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بابراعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی کیساتھ موازنے پر نہ گھبرائیں، جاوید میانداد کا بلے باز کو مفید مشورہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ کئے جانے پر مڈل آرڈر بلے باز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ اپنے ملک کیلئے کارکردگی دکھاتے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران جاوید میانداد نے کہا کہ بابراعظم بہت ہی شاندار بلے باز ہے لیکن انہیں اپنے ملک کیلئے کارکردگی دکھاتے رہنا ہو گا، میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر میں بابراعظم کی جگہ ہوتا تو کسی بھی کھلاڑی کیساتھ موازنے پر گھبراتا نہیں بلکہ اپنے ملک کیلئے کارکردگی دکھاتا رہتا، میں اپنے بلے کے ذریعے بولتا اور بابراعظم کو بھی ایسا ہی کرنے کا مشورہ دوں گا۔جاوید میانداد نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کا موازنہ اس وقت کیا جا سکتا ہے جب آپ نے بہت زیادہ رنز بنا لئے ہوں اور فخر کیساتھ اپنے کیرئیر پر نگاہ ڈال سکیں، وقت سے پہلے کسی کھلاڑی کیساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا، میں بابراعظم کو مشورہ دوں گا کہ وہ ویرات کوہلی کیساتھ موازنہ کئے جانے پر گھبرائیں نہیں بلکہ اپنی توجہ کارکردگی رکھیں، زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں اور سخت محنت کرتے رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم کو نائب کپتان بنانا چاہئے تھا تاکہ وہ سکھ کا سانس لیتے ہوئے کپتانی کے گر سیکھتے، انہیں ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنا کر ہم نے شائد ان کی بیٹنگ پر بہت زیادہ دباؤ ڈال دیا ہے اور یہ فیصلہ پاکستان کیلئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…