ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، ٹیسٹ رینکنگ میں پوزیشن تبدیل

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سری لنکاکے خلاف کراچی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔گرین شرٹس نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263رنز کے بڑے مارجن سے شکست د ی جس کے بعد اب نئی ٹیسٹ رینکنگ میں

اظہر علی الیون کی ٹیم ایک درجے ترقی کے ساتھ7ویں پوزیشن پر آگئی ہے،پاکستانی ٹیم کے اس وقت85پوائنٹس ہیں اور اسے آٹھویں نمبر پر براجمان ویسٹ انڈین ٹیم پر4پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔بھارتی اس وقت120پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے،نیوزی لینڈ نے112پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے،جنوبی افریقہ،انگلینڈ اور آسٹریلیا نے102،102پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری،چوتھی اور پانچویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے اور ان کے درمیان محض اعشا ریائی پوائنٹس کا فرق ہے،سری لنکن ٹیم92پوائنٹس کے ساتھ چھٹی،ویسٹ انڈین ٹیم81پوائنٹس لے کر آٹھویں،بنگلہ دیش60پوائنٹس کے ساتھ نویں،افغانستان کی ٹیم 49پوائنٹس کے ساتھ دسویں اور زمبابوے کی ٹیم16پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں نمبر پر براجمان ہے،آئر لینڈ کی ٹیم12ویں پوزیشن پر موجود ہے تاہم ابھی اس کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…