اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عابد علی نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو آج تک کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں بنا سکا

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستانی کرکٹر عابد علی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں آمد کے ساتھ ہی اپنی دھاک بٹھا دی ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ وہ نت نئے ریکارڈز قائم کرتے جا رہے ہیں۔ون ڈے ڈیبیو کے بعد پہلے ٹیسٹ میں بھی سنچری سکور کرنے کے بعد عابد علی نے ملنے والے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری سکور کی۔

عابد علی نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں متعدد ریکارڈز کیساتھ ساتھ ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنیوالے عابد علی نے دوسرے میچ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا،اس کیساتھ ہی عابد علی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کیریئر کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں اور اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی یہ اعزاز حاصل نہیں کر سکا،321 رنز بنانیوالے اوپننگ بلے باز کو بہترین کھیل پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔یاد رہے کہ اوپننگ بلے باز عابد علی سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے تھے۔ایک دہائی سے زائد ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگا کر صلاحیتوں کا لوہا منوانیوالے بلے بازکراچی ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت ابتدائی 2 میچوں میں لگاتار دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے تھے،عابد علی نے اپنے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچوں کی 3 اننگز میں 321 رنز بناکر مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کا دہائیوں پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا جنہوں نے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کی 3 اننگز میں 319 رنز بنائے تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…