کراچی( آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ اپنی والدہ کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے ۔نسیم شاہ نے سری لنکا کیخلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 12 اعشاریہ 5 اوورز میں 31 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔نسیم شاہ نے سری لنکا کے وشوا فرنینڈو کو ایل بی ڈبلیو کیا تو یہ ان کی پانچویں اور سری لنکا کی آخری وکٹ تھی۔نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی اور پہلے
کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے۔دنیا کے سب سے کم عمر 5 وکٹیں لینے والے کھلاڑی کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے۔پاکستان کے سابق سپنر نسیم الغنی نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کیخلاف1958میں 16 سال 308 روز میں حاصل کیا تھا لیکن وہ لیفٹ آرم سپنر تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا تھا کہ جب پہلی بار 5آئوٹ کروں گا تو اسے اپنی امی کے نام کروں گا تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ میں نے 5آئوٹ کیے ہیں ،اس موقع پر نسیم شاہ آبدیدہ ہوگئے ۔