جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عابد علی نے کونسا اعزاز اپنے نام کر لیا ؟پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی انٹرنیشنل کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔کراچی ٹیسٹ میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی تیسری اننگ کھیلنے والے 32 سالہ عابد علی نے سری لنکا کے خلاف سنچری 137 بالز پر 14 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر نویں کرکٹر ہیں۔ان سے پہلے

اظہر الدین، بل پونسفورڈ، ڈاگ والٹرز، ایلون کالی چرن، گریگ بیلویٹ، سارو گنگولی،روہت شرما اور جمی نیشم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں عابد علی نے سنچری اسکور کرکے دنیائے کرکٹ میں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے کا منفرد ریکارڈ بنایا تھا۔واضح رہے کہ عابد علی نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…