ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم 191 رنز پر ہمت ہار گئی، مہمان ٹیم کی تین وکٹوں کے نقصان پر پیشقدمی جاری

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لاستھ ایمبل ڈینیا اور لہیرو کمارا کی شاندار باؤلنگ کے سبب پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف 191رنز پر ڈھیر ہو گئی،سری لنکا کی ٹیم نے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر اپنی پہلی اننگزمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنالیے، پاکستان کوسری لنکا پر 127 رنز کی برتری حاصل ہے،سری لنکا کی جانب سے ایمبل ڈینیا اور لہیرو کمارا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس میچ کے ساتھ ہی کراچی میں 10سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی۔قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا مگر شان مسعود صرف 5 رنز بنا کر ایم وی ٹی فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ کپتان اظہر علی کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی فرنینڈو کے ہاتھوں پویلین سدھار گئے۔اوپنر عابد علی نے محتاط انداز میں بلے بازی کی تاہم وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور 38 کے انفرادی اسکور پر لہیرو کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے تجربہ کار اسد شفیق آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسد شفیق کے ہمراہ اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے 62رنز جوڑے۔127 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم نے ایمبل ڈینیا کی گیند کو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی اور 60رنز کی اننگز کھیلنے والے بلے باز کو اس غلطی کا خمیازہ انہیں اسٹمپ کی صورت میں چکانا پڑا۔حارث کا بھی وکٹ پر قیام انتہائی مختصر رہا اور وہ صرف 9رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔چائے کے وقفے کے بعد دوسری ہی گیند پر لہیرو کمارا نے لگاتار دو گیندوں پر محمد رضوان اور پھر یاسر کو آؤٹ کر کے پاکستان کو 7وکٹوں سے محروم کردیا جبکہ محمد عباس بھی کوئی رنز نہ بنا سکے۔

اسد شفیق نے نصف سنچری اسکور کی لیکن ان سے بھی ساتھی کھلاڑیوں کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی 63رنز بنانے کے بعد کمارا کو وکٹ دے بیٹھے۔سری لنکا کو پاکستان کی آخری وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور شاہین شاہ آفریدی کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے ایمبل ڈینیا اور لہیرو کمارا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم کو پہلا نقصان 28 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب سری لنکن اوپنراوشادا فرنینڈو4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ان کی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔سری لنکن ٹیم کو دوسرا نقصان 39 کے اسکور پر ہوا جب کپتان دیموتھ کرونارتنے 25 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔مہمان ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کْسال مینڈس تھے

جو کہ 13 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے ہیں اور اس وقت اینجلیو میتھیوز اور لیستھ امبلدینیا وکٹ پر موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 8 اور 3 رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے تاہم اسکواڈ کا حصہ ہونے کے باوجود دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے وقت فواد عالم کو 10 سال بعد اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن انہیں راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔پہلے ٹیسٹ میچ کی بات کریں تو وہ میچ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے والی بارش کی آنکھ مچولی کے باعث ڈرا ہوگیا تھا تاہم قومی ٹیم یہ ٹیسٹ میچ جیت کر 10 سال بعد ملک میں ہونے والی ٹیسٹ سریز کو فاتحانہ انداز میں یادگار بنانا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…