ٹاپ کے بلے بازوںشامل ، کسی طور پر بھی ویرات کوہلی سے کم نہیں لیکن۔۔ کس مقام تک پہنچنا چاہتا ہوں ؟ بابر اعظم نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

17  دسمبر‬‮  2019

کراچی( آن لائن )پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو کو خود سے بہتر قرار دیدیا۔نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں میڈیا سیشن کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ میں آسٹریلیا میں اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا، پاکستان میں بھی فارم برقرار رہی،کراچی میں بھی مداحوں کو

مایوس نہیں کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں خود پر یقین رکھتے ہوئے محنت کرتا ہوں،یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کوہلی اور کین ولیمسن کیساتھ نام لئے جانے پر خوشی ہوتی ہے،بھارتی کپتان کا کور ڈرائیو مجھ سے بہتر ہے۔بابراعظم کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے جو ناصرف آسٹریلیا میں مرد آہن ثابت ہوئے بلکہ سری لنکا کیخلاف بے نتیجہ رہنے والے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری سکور کر کے اپنی اہلیت کو ثابت کیا۔بابراعظم کا موازنہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کیساتھ کیا جاتا ہے اور اب تو غیر ملکی ماہرین کرکٹ بھی اس پر رضامند ہو رہے ہیں کہ بابراعظم میں وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک بہترین کرکٹر میں ہونی چاہئیں اور وہ کسی طور پر بھی ویرات کوہلی سے کم نہیں، مگر خود بابراعظم اس حوالے سے کیا کہتے ہیں؟مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اب تک بہت سی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں اور بھارت میں انہیں لیجنڈ مانا جاتا ہے۔ایمانداری سے بات کروں تو اس وقت کوہلی اور میرا کوئی موازنہ نہیں ہے لیکن آخر کار میں بھی اسی مقام پر پہنچنا چاہتا ہوں جہاں آج ویرات کوہلی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…