جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سچن ٹنڈولکر کو اس ویٹر کی تلاش جس کے ایک جملے نے ان کی بیٹنگ تبدیل کردی، جانتے ہیں ویٹر نے ان کیلئے کیا الفاظ کہے تھے ؟

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے لیکن یہ بات آپ کو حیران کر دے گی کہ ان کی بیٹنگ میں سدھار لانے میں ایک ہوٹل کے ویٹر کا بہت کردار ہے اور اب سچن ٹنڈولکر کو اس ویٹر کی تلاش ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران سچن ٹنڈولکر نے بتایا کہ ایک بار میں بھارتی شہر چنائی میں تھا، وہاں ہماراا یک ٹیسٹ میچ ہو رہا تھا۔ایک روز میں نے تاج ہوٹل میں اپنے کمرے میں کافی منگوائی۔ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ جب ویٹر کافی لے کر آیا تو اس نے مجھ سے کہا کہ کیا میں آپ سے کرکٹ کے متعلق کچھ بات کر سکتا ہوں؟میں نے اسے کہا کہ بولیں،تووہ کہنے لگا کہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں اور آپ کی ہر گیند کو ری وائنڈ کرکے بار بار دیکھتا ہوں، میں نے دیکھا ہے کہ جب آپ ایلبو گارڈ پہنتے ہیں تو آپ کا بیٹنگ کا سٹائل اور بیٹ سوئنگ تبدیل ہو جاتی ہے، آپ کو ایلبو گارڈ کے سائز اور ڈیزائن پر غور کرنا چاہیے۔سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ ویٹر کی یہ بات سن کر میں حیران رہ گیا کیوں کہ دنیا میں وہ واحد شخص تھا جس نے یہ چیز نوٹس کی اور مجھے بتائی۔ اس کے جانے کے بعد میں نے اپنے ایلبو گارڈ کو دوبارہ ڈیزائن کیا، اس کا سائز ٹھیک کیا اور اس کی سٹرپس کی جگہ تبدیل کی، اس سے میری بیٹنگ پہلے سے کہیں بہتر ہو گئی، اب مجھے اس ویٹر کی تلاش ہے اورمیں اس سے ایک بار ملنا چاہتا ہوں۔سچن ٹنڈولکر نے اپنے ویڈیو انٹرویو کا یہ ٹکڑا اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر بھی پوسٹ کیا اور اس ویٹر کی تلاش میں لوگوں سے مدد کرنے کو کہا ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…