جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اور سری لنکاکے درمیان کھیلا گیا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم، عابد علی مین آف دی میچ قرار

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاکستان اور سری لنکاکے درمیان کھیلا گیا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیاتاہم پاکستانی بلے باز عابد علی نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ سنچری بنا کر ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروالیا اور با براعظم بھی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے، پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 70 اوورز 252 رنز بنائے،

عابد علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس میچ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے6وکٹوں کے نقصان پر282رنز کی اپنی نامکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا،سری لنکا نے اپنے 300رنز94.5اوورز میں مکمل کئے،اس دوران ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کرلی،سری لنکا نے 6وکٹوں کے نقصان پر308بنائے تھے کہ ان کے کپتان نے اپنی پہلی اننگ ڈیکلیئر کر دی،ڈی سلوا نے 166گیندوں پر15چوکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر102رنز جبکہ دلرووان پریرانے آوٹ ہوئے بغیر16رنز بنائے تھے۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے بالترتیب68اور92 رنز کے عوض دو،دو جبکہ عثمان شنواری اور محمد عباس نے بالترتیب 54اور 72رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے جب اپنی پہلی اننگ کا آغاز کی تو تین رنز پرہی پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی،شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے وشوا فرنینڈو کی گیند پر چندی مل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پانچویں روز کھانے کے وقفے پر پاکستان کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر54رنز تھا۔ عابد علی نے اپنے پہلے میچ میں نصف سنچری سکور کرکے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا۔ انہوں نے 95 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کی دوسری وکٹ 90 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان اظہر علی 36 رنز بناکر لاہیرو کمارا کی گیند پر کرونا رتنے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کے کھلاڑیوں اظہر علی اور عابد علی نے دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں 87 رنز بنائے۔ پاکستان نے اپنے 100 رنز 34-5 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر مکمل کئے۔ چائے کے وقفے پر پاکستان کا سکور 53 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز تھا۔ بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری 70 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ پاکستان نے اپنے 200 رنز 59-1 اوورز میں دو وکٹوں پر مکمل کئے۔ اس دوران عابد علی نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے 100 رنز 183 گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مددسے مکمل کئے۔بعدازاں بابر اعظم نے بھی اپنی پاکستان کی جانب سے اپنی سنچری مکمل کی انہوں نے 118 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 100 رنز مکمل کئے۔ پاکستان کا مجموعی سکور 70 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز رہا۔عابد علی نے 11 چوکوں کی مدد سے 109 رنز اوربابراعظم نے 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ عابد علی اور بابر اعظم کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 162 رنز بنے۔ عابد علی مین آف دی میچ قرار پائے۔ سری لنکا کی طرف سے کاسن راجیتھا اور لاہیرو کمارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آو?ٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…