جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے عابد علی کو کس وجہ سے مصباح الحق نے قومی ٹیم میں شامل کیا تھا؟

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی

تاہم بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے میچ کے تقریباً تین دن کا کھیل کامزہ نہیں آیا تاہم عابد علی نے اس یادگار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ناصرف پاکستان بلکہ دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے عابد علی نے رواں سال ون ڈے کرکٹ میں موقع ملنے پر آسٹریلیا جیسے مضبوط حریف کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کردی تھی تاہم یہ سنچری بھی ان کے کام نہ آئی اور انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا جبکہ شائقین کے مستقل اصرار کے باوجود انہیں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔دورہ آسٹریلیا میں بدترین شکستوں کے سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے پر مجبور ہو گئے اور عابد علی نے پہلا ہی مقع ملنے پر شاندار سنچری اسکور کردی۔منجھے ہوئے بلے باز نے سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ اننگز میں شاندار سنچری اسکور کر کے نئی تاریخ رقم کردی اور ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے بلے بازگئے ہیں۔اس سے ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً ڈیڑھ سو سال پرانی تاریخ اور ون ڈے کرکٹ کی 48سالہ تاریخ میں کوئی بھی بلے باز دونوں فارمیٹ میں ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے کا عالمی ریکارڈ نہ بنا سکا۔عابد علی نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے 12ویں کھلاڑی بن گئے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے پہلے بلے باز خالد عباداللہ تھے جنہوں نے 166 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اس کے علاوہ جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود، یونس خان، توفیق عمر، یاسر حمید(دونوں اننگز میں سنچری)، فواد عالم اور عمر اکمل بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…