3 بار دنیا کے بہترین ایمپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

11  دسمبر‬‮  2019

راولپنڈی(آن لائن) پاکستانی امپائر علیم ڈار سابق ویسٹ انڈین امپائر سٹیوبکنر کے ریکارڈ 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔3 بار لگاتار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے سابق مشہور زمانہ امپائر سٹیوبکنر کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا، انہوں نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لارڈز،لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سر انجام دیا تھا اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جمعرات سے پرتھ میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔51 سالہ علیم ڈار کا کہنا ہے کہ سٹیو بکنر میرے رول ماڈل ہیں اور یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ ان کا عالمی ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین لیجنڈ برائن لارا کو 400رنز سکور کرتے دیکھنا اور جنوبی افریقہ کو جوہانسبرگ میں آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ434رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے دیکھنا ان کے کیریئر کے تاریخی لمحات تھے۔206 ایک روزہ اور 43 ٹی ٹونٹی میچوں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار نے پی سی بی اور اپنے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کا شکریہ ادا کیا۔علیم ڈار نے آئی سی سی کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سپورٹ کی بدولت ہی یہ کارنامہ انجام دینے کے قابل ہوا ہوں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…