ڈین جونز کی پر اسرار بک کا رنگ بدل گیا کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کوچ کو بلیو بک پیش کر دی جانتے ہیں اس بک میں کیا خاصیت چھپی ہے ؟

7  دسمبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن )پی ایس ایل سیزن 5 میں کراچی کنگز کے نئے ہیڈکوچ ڈین جونز کی پر اسرار بک کا رنگ بدل گیا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈین جونز کی سب سے بڑی خاصیت اس کی کتاب ہوتی ہے ،ہم نے اسے کھول کر سمجھنے کی بڑی کوشش کی

لیکن نمبرز کے علاوہ کچھ سمجھ نہیں آیا،ڈین جونز گزشتہ4سال سے ریڈ بک لے کر پھر رہے تھے اوراب ہم نے ان کے لیے بلیو بک ڈھونڈ لی ہے اور امید ہے کہ یہ لمبا عرصہ ان کے پاس رہے گی۔اس موقع پر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں مکمل پی ایس ایل کھیلنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں ،یہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیل کر دنیا کو اپنے جذبات سے آگاہ بھی کریں گے ۔اس موقع پر صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، سلمان اقبال نے درست کہا ہمیں مستقل کپتان رکھنا چاہیے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈین جونز اچھے کوچ ہیں انہیں معلوم ہے کہ اسٹریٹجی کیسے بنانی چاہیے، کپتان اور کوچ بدلنے سے ٹیم نہیں بدلتی، کسی بھی ایک کوچ یا کپتان کے ایک ٹور سے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…