اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شعیب اختراور ہربھجن سنگھ کا طنز و مزاح سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ( آن لائن ) شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کے درمیان طنز و مزاح جاری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردونوں کے درمیان طنز و مزاح کا آغاز اس وقت ہوا جب شعیب اختر نے اپنے دوسرے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی۔اس تصویر پر سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے مبارک باد دی اور بچے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ہربھجن سنگھ نے ساتھ ہی مذاق کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ بھائی

سپیڈ کم نہیں ہوئی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہنسنے والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا جس سے یہ واضح ہوگیا کہ وہ مذاق کر رہے ہیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر مسکرائے اور لکھا کہ بھاجی باز آجا ۔یاد رہے کہ شعیب اختر جون 2014 میں ہری پور کی 20سالہ رباب خان سے خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کا پہلا بیٹا میکائیل 7 نومبر 2016میں پیدا ہوا جب کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں وہ دوسری بار بیٹے کے باپ بنے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…