اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

”دی100“ میں صرف تین پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب،محمد عامر مہنگے ترین پاکستانی کھلاڑی بن گئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

لندن(آن لائن)کرکٹ کے موجد برطانیہ نے اس کھیل کو جدید اور سنسنی خیز بنانے کیلئے ایک نیا فارمیٹ متعارف کرا دیا ہے جسے ’دی 100‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 2020 ء  میں شروع ہونیوالے اس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کی ڈومیسٹک کی 8ٹیمیں شریک ہوں گی،

ان ٹیموں میں ٹرینٹ راکٹس، ساوتھرن بریو، ناتھرن سپر چارجرز، ویلش فائر، اوول انوینسیبلز، منچسٹر اورجنلز، لندن اسپریٹس اور برمنگھم فینکس شامل ہیں۔تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی سیلیکشن کیلئے ڈرافٹنگ کا مرحلہ گزشتہ دن مکمل ہو چکا ہے، جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے تیز گیند باز محمد عامر کو لندن سپریٹس نے ایک لاکھ یورو میں اپنی ٹیم میں انتخاب کیا ہے۔انکے علاوہ لیگ سپنر شاداب خان کو 75 ہزار یورو میں  ساؤتھرن بریو جبکہ شاہین شاہ آفریدی 60 ہزار یورو میں برمنگھم فینکس نے خریدا ہے۔خیال رہے ابتداء  میں ڈرافٹ کیلئے 35 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے تھے، جن میں شاہد خان آفریدی، قومی ٹیم کے نو منتخب ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم، وہاب ریاض، محمد حفیظ، عماد وسیم سمیت دیگر بڑے نام شامل تھے۔دی100 کے ڈرافٹ میں سب سے پہلے افغانستان کے کپتان راشد خان کا انتخاب کیا گیا، جبکہ یونیورسل باس کریس گیل کو کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔اس مختصر طرز کی کرکٹ میں چھ بالوں پر مشتمل روائتی اوور کو ختم کر کے سو گیندوں پر مشتمل دس اوورز کے میچز کا انعقاد کیا جائیگا،میچ کے قوانین پر نظر دوڑائیں تو میچ کا دورانیہ 2 گھنٹے اور 30 منٹ تک کا ہو گا،100 گیندوں پر مشتمل میچ میں جو زیادہ رنز سکور کریگا وہ جیت کا حقدار قرار پائیگا،ٹیم کے کپتان اس بات کا فیصلہ کریگا کہ کس با?لر نے پانچ گیندیں کرانی ہے یا دس گیندیں،ہر بالر کو زیادہ سے زیادہ 20 گیندیں کرانیکی اجازت ہو گی۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…