لاہور (آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ایک پر امن ملک قرار دے دیا ہے۔ کہا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان میں میچ کھیلنے کے لئے آئیں گے۔ مہمان ٹیم نے ان خیالات کا اظہار لاہور سے واپس سری لنکا جاتے ہوئے کیا۔ ٹیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنا دورہ مکمل کر کے پاکستان کرکٹ شائقین کے رویے سے خوش ہو کر واپس اپنے وطن جا رہے ہیں۔