سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب، کونسے کھلاڑی شامل اور کون سے آئوٹ ، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اعلان کر دیا

21  ستمبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن )سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،فاسٹ بالرحسن علی زخمی ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جب کہ کئی کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق

نے قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ون ڈ ے سیریز کے لیے16رکنی سکواڈ کااعلان کیا ۔ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان) بابر اعظم (نائب کپتان) عابد علی، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین،افتخار احمد،عماد وسیم،امام الحق، محمد عامر،محمد نواز،محمدرضوان،شاداب خان، وہاب ریاض اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث آرام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے میچز بہت کم ہیں، ہم زیادہ سے زیادہ بلے بازوں کو موقع دینا چاہتے ہیں،عابدعلی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بہترہے اور انہوں نے اپنی فٹنس بھی بہتر بنائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان کی ون ڈے سیریزمیں پارفارمنس بہترہے،فخرزمان اگر10اووربھی کھیلے تووہ میچ ونرثابت ہوتاہے۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے دوستی نبھانی ہوتی تو محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بناتے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہیں ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…